Posts

Funny Urdu blogs

Image
‏ ستر برس کا بوڑھا مچھلی کا شکار کر رہا تھا کہ اسے آواز سنائی دی " مجھے نکالو" آس پاس کوئی نہ تھا بوڑھا سمجھا کہ اس کے کان بجے ہیں مگر پھر "مجھے نکالو" کی آواز آئی تو اس نے دیکھا پانی میں ایک مینڈک سر نکالے بول رہا تھا اس نے پوچھا " کیا تم ہی انسانی آواز میں بولے ہو؟"  مینڈک نے جواب دیا "ہاں ، مجھے نکالو، پھر مجھے بوسہ دو میں دنیا کی حسین ترین لڑکی بن جاونگی۔ لوگ تم پر رشک کیا کریں گے کہ تمہاری بیگم کس قدر خوبصورت ہے ۔" بوڑھے نے مینڈک کو پانی سے نکالا اور اسے جیب میں ڈال کر نگاہیں بنسی کی ڈوری پر ٹکا دیں۔ مینڈک نے کہا "کیا تم نے سنا نہیں کہ مجھے بوسہ دو تو میں دنیا کی حسین ترین لڑکی بن کر تمہاری بیوی کہلاؤں گی " بوڑھا بولا: "یہ زیادہ اچھا ہے کہ میرے پاس بولنے والا مینڈک ہو ۔🐸 بجائے اس کے کہ دماغ کی چٹنی بنانے والی بیوی  ہو"۔،